جنوبی سویڈن،22اکتوبر(ایجنسی) جنوبی سویڈن میں ایک نقاب پوش شخص نے جمعرات کو ایک اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر ہلاک اور دو طلبہ شدید زخمی ہو
گئے۔ سویڈن کے دوسرے سب سے بڑے شہر گوٹیبورگ کے علاقے ٹرولہاٹان کے کرونان اسکول کے کیفے کے باہر ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد اسکول کے طلبہ خوفزدہ ہو کر فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 11 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔